10 اکتوبر 2010 - 20:30

شمالی وزیرستان میں گذشتہ روز ہونیوالے میزائل حملے میں تحریک طالبان کرک کے امیرسجاد خان بھی مارا گیا۔

گذشتہ روز حملے میں 7 افراد مارے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے شوا میں ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے چار میزائل داغے گئے تھے۔حملے میں 7افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونیوالوں میں تحریک طالبان پاکستان کرک کے امیر سجاد خان بھی شامل ہیں۔ سجاد خان کا تعلق کرک کے علاقے شیر خیل سے تھا۔

...........

/110